جنرل(ر) باجوہ کے بیان پر شوکت ترین کا رد عمل بھی آگیا

Feb 10, 2023 | 20:52 PM

ایک نیوز :جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس پر کہ ’’شوکت ترین کو ایک بنک چلانے کی بھی اہل نہیں ‘‘سابق وزیرخزانہ کا رد عمل بھی آگیا۔
تفصیلا ت کےمطابق سابق وزریر خزانہ اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ ریکوڈک ڈیل فائنل کرنے پر جنرل صاحب نے مجھے ہیرو قرار دیا تھا۔ جاوید چوہدری نے جنرل (ر)باجوہ سے منسلک جو باتیں اپنے کالم میں لکھی ہیں ان پر یقین نہیں آرہا، نیب مقدمات کے خاتمے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے میری کوئی مدد نہیں کی ، اس حوالے سے جنرل(ر) باجوہ کا دعویٰ حقیقت کے خلاف اور مضحکہ خیز ہے ۔

دوسری جانب سے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جنرل (ر)باجوہ نے اپنی گفتگو میں تحریک انصاف کی حکومت گرانے کو تسلیم کرلیا ہے ، سچ ان کے منہ سے خود ہی نکل آیا ہے ۔ 

مزیدخبریں