گلوکار کیلاش کھیر کا خودکشی کی کوشش کرنیکا اعتراف

 گلوکار کیلاش کھیر کا خودکشی کی کوشش کرنیکا اعتراف
کیپشن: Singer Kailash Kher's confession of suicide attempt

 ایک نیوز :بھارت کی میوزک انڈسٹری کا جگمگاتا نام کیلاش کھیر  نے ماضی میں خودکشی کی کوشش کرنے کا اعتراف کرلیا۔
 حال ہی میں ایک انٹرویو میں گلوکار کیلاش کھیر نے بتایا کہ زندگی میں ایک مرحلہ ایسا بھی تھا جہاں وہ اپنی زندگی کا اختتام کردینا چاہتے تھے کیونکہ انہیں مسلسل ناکامیوں کا سامنا تھا۔'زندہ رہنے کے لیے میں نے کئی ایسی نوکریاں کیں جنہیں کرنے سے قبل لوگ کئی بار سوچتے ہیں، میں 20 یا 21 برس کا تھا جب دہلی میں اپنا بزنس شروع کیا'۔

  گلوکار نے مزید بتایا 'میں ہاتھ سے بنائی گئی اشیا کا کام کرتا تھا، انہیں جرمنی بھیجا کرتا تھا لیکن بد قسمتی سے بزنس میں بھاری نقصان ہوا جس کے بعد میں رشیکیش پنڈت بننے چلا گیا'۔

کیلاش کھیر کے مطابق 'میں ہر جگہ خود کو کم تر سمجھنے لگا، مسلسل ناکامیوں کے باعث میں نے خودکشی کا سوچا اور میں خودکشی کے لیے گنگا دریا میں کود گیا لیکن مجھے ایک شخص نے دیکھ لیا، جو میرے پیچھے فوراً کودا اور اس نے بچالیا، اس نے مجھ سے غصے میں کہا کہ جب تیرنا نہیں آتا تو کیوں گیا تھا پانی میں؟'

کیلاش کھیر نے کہا 'میں نے جواب دیا مرنے، تو اس نے سر پر مجھے تھپڑ مارا اور بہت ڈانٹا'۔

واضح رہے کہ کیلاش کھیر نے بالی وڈ کو کئی سپر ہٹ گانے دیے جن میں 'یا ربا، تیری دیوانی، ارضیاں، اللہ کے بندے، چاند سفارش اور دیگر شامل ہیں۔