لاہوری بکرے کےساتھ گدھے( کھوتے) بھی کھا جاتے ہیں، سہیل احمد

Feb 10, 2023 | 20:49 PM

ایک نیوز:معروف اداکار سہیل احمد نے کھابوں کے شوقین لاہوریوں کا بکرے کے ساتھ گدھے(کھوتے) کھانے کا بھی انکشاف کردیا۔

پاکستان لٹریچر فیسٹول میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار  سہیل احمد کاکہنا تھا کہ غلطی کرتے رہنا زندگی ہے اور زندگی کی تکمیل موت ہے۔ وہ خوش نصیب ہے جس کی غلطی نکلتی ہے۔دنیا میں ہمارا وقار اور عزت ختم ہوگئی ہے، اپنے اندر کی گندگی صاف کریں۔

سہیل احمد نے مزید کہا کہ دنیا کا سب سے خطرناک نشہ مقبولیت ہے، اخلاق آپ کا تعارف ہے۔

مزیدخبریں