امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پرصارفین کی شدید تنقید 

امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پرصارفین کی شدید تنقید 
کیپشن: American actor Leonardo DiCaprio criticized by users

ایک نیوز :امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو جب سے 19 سالہ ماڈل ایڈن پولانی کے ساتھ  رومانس کرتے دیکھا گیا ہے تب سے ہی اُنہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، لیونارڈو ڈی کیپریو کو تنقید کا نشانہ بنانے والی کینیڈین کامیڈین کیتھرین ریان ہیں۔

کیتھرین ریان نے امریکی اداکار کے ساتھ اپنی عمر سے چھوٹی لڑکیوں کو ڈیٹ کرنے کے طریقے کار  کو ’ڈراؤنا انداز‘ قرار دیا ہے۔

لیونارڈو ڈی کیپریو اپنی سابقہ گرل فرینڈ  کیملا مورون سے ان کی  25 ویں سالگرہ منانے کے چند ماہ بعد گزشتہ موسم گرما میں علیحدگی اختیار کرنے  کے بعد سے اپنے ڈیٹنگ کے عجیب و غریب اصولوں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

خبروں میں لیونارڈو ڈی کیپریو کا نام سپر ماڈل جیجی حدید اور وکٹوریہ لاماس کے ساتھ جوڑا جاتا رہا لیکن ایسی کسی بھی خبر کی خود اداکار نے یا ان کے کسی نمائندے کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔