ماہرہ خان نےکپڑوں کا برانڈ متعارف کرا دیا

ماہرہ خان نےکپڑوں کا برانڈ متعارف کرا دیا
کیپشن: Mahira Khan introduced a clothing brand

ایک نیوز : معروف اداکارہ ماہرہ خان نےکپڑوں کا برانڈ متعارف کرا دیا۔برانڈ کی پہلی کلیکشن ماہرہ خان کی مرحوم نانی سے متاثر ہوکر تخلیق کی گئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by M by Mahira (@mbymahira)


اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنا نیا بزنس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ماہرہ نے لائف اسٹائل کے ڈیجٹل میگزین Mashion کے بعد کپڑوں کا برانڈ بھی متعارف کرا دیا۔ لیبل کا نام M by Mahira رکھا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by M by Mahira (@mbymahira)

ماہرہ خان کے برانڈ کی پہلی کلیکشن ان کی نانی سے متاثر ہوکر تخلیق کی گئی ہے۔ جس کی باقاعدہ طور پر نمائش 12 فروری سے ہوگی۔

برانڈ کے لیبل کے لیے ماہرہ خان نے لکھا کہ وہ اپنی مرحوم نانی (رضیہ) ان کے بے حد قریب تھیں۔ ان کے بیڈ سے نرگس کے پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو محسوس ہوتی، ایک جانب کتابوں کی بہتات جو کہ ان کی روح کی غذا تھی ۔ نانی کی چوڑیوں کی آواز انہیں بہت اچھی لگتی  تھی۔

ماہرہ خان جو کہ زیادہ تر سفید رنگ کی کُرتیاں بہت شوق سے زیب تن کرتیں ہیں۔ ماہرہ نے اپنے متعدد انٹرویوز میں بھی اپنے سفید کرتوں کے حوالے سے بتایا کہ انہیں ایسے ہی ڈھیلے ڈھالے کپڑے پسند ہیں۔

ٹیزر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ماہرہ کی کلیکشن میں نمایاں طور پر سفید کرتے کے مختلف ڈیزائن موجود ہوں گے۔