سابق سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کیخلاف نیب کی انکوائری شروع

Feb 10, 2023 | 18:57 PM

ایک نیوز :قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے   خلاف  ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کردی گئی۔

نیب نے سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا۔تنخواہیں، مراعات اور سیشن الاؤنس کاریکارڈحاصل کرلیا، بینک نےریکارڈ نیب کو جمع کرا دیا۔

 نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدخان بھٹی نے2007 تا 2018 جبری رخصت پر ہونے کے باوجود تنخواہیں وصول کیں اور کروڑوں روپے کی غیرقانونی مراعات وصول کیں۔ نیب نے کروڑوں روپے کی مختلف ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔

 سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کےخلاف ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن میں بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے شوہر کی گمشدگی پر چیف جسٹس پاکستان سے ازخود نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں