ایک ہفتے میں گھی،آئل،دالوں سمیت 29اشیا خورونوش مہنگی ہوگئیں

ایک ہفتے میں گھی،آئل،دالوں سمیت 29اشیا خورونوش مہنگی ہوگئیں
کیپشن: In one week, 29 food items including ghee, oil, pulses became expensive

ایک نیوز :گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  مہنگائی کی سالانہ شرح 34.83 فیصد تک پہنچ گئی ۔ گھی،آئل،دالوں سمیت 29اشیا خورونوش  کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کےہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا۔ اس طرح مہنگائی کی سالانہ شرح 34.83 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے میں گھی، خوردنی تیل، چکن، آلو،، دال ماش، دال مونگ، لہسن اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،پیاز، ٹماٹر، انڈے، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نسبتاً کمی ہوئی جب کہ گزشتہ ہفتے 17 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔