تحریک انصاف نے سردار تنویر الیاس کیخلاف انکوائری شروع کردی

Feb 10, 2023 | 18:29 PM

ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف نے مسلسل پارٹی کی خلاف ورزیوں پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف انکوائری شروع کردی۔
 ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ تنویر الیاس کی جانب سے صحافی کو گالیاں دینے کا معاملہ کور کمیٹی میں اٹھایا جائے گا، ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کے ہمراہ معاملے پر مشاورت کی، قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے معاملے پر اظہار افسوس کیا ۔شہزاد وسیم نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ تنویر الیاس کے الفاظ پر پی ٹی آئی کا ہر کارکن اور رہنما شرمندہ ہے ،صحافی کو سخت سے سخت سوال پوچھنے کا حق آئین اور قانون دیتا ہے ،صحافی کو سوال کرنے سے روکنا غیر قانونی اور غیز آئینی فعل ہے۔
دوسری جانب سنیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے الفاظ پر انتہائی افسوس ہوا،نتہائی غلیظ الفاظ کے استعمال پر میں وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا دفاع نہیں کرسکتا ۔

واضح رہے کہ 

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نے صحافی کے سوال کرنے پر اس پر  بھارتی ایجنسی'را' سے پیسے لینے کا الزام لگا دیااور گالم گلوچ بھی کی ۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ  کشمیر پر بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو شریک نہیں ہوئےایسا کیوں ہوا؟

صحافی نے سوال کیا کہ "پارلیمنٹ کا اجلاس کشمیر پر تھا اگر دیکھا جائے تو وزیراعظم پاکستان نہیں آئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قرار داد پیش کرنی تھی وہ نہ آئے یہ تو آپ کے دعووں کے برعکس ہے؟

مزیدخبریں