ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سینٹر اعجاز چودھری کو جیل بھرو تحریک کا فوکل پرسن مقرر کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے سنیٹر اعجاز چودھری نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جیل بھرو تحریک پر بھی بات چیت کی گئی جس کے بعد عمران خان نے اعجاز چودھری کو جیل بھرو تحریک کا فوکل پرسن مقرر کردیا ہے ، اس حوالے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔
عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا فوکل پرسن مقررکردیا
Feb 10, 2023 | 18:08 PM