ہم نے باجوہ کو  ایکسٹینشن دے کر ووٹ کو بےعزت کردیا،کیپٹن(ر)صفدر

Feb 10, 2023 | 18:04 PM

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کھل کر میدان میں آگئے کہا ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کر دیا جس دن اپنا ووٹ باجوہ کو ایکسٹینشن کیلئے دیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکانجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں تو مریم نواز کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا، عمران خان سے متعلق بیان پر رنجیدہ ہوں ایسا نہیں کہنا چاہئیے تھا۔ہر ایک کی زندگی میں کمی بیشی ہوتی ہے۔

رہنما ن لیگ کیپٹن(ر)صفدر کاکہنا تھا کہ وفاداری تبدیل نہیں کرنی چاہیے ، جس کے ساتھ ہو اس کے ساتھ کھڑے رہو، گرم پانی ہے یا ٹھنڈا، جیل ہو ، اڈیالہ یا نیب جس کے ساتھ کھڑے ہو کھڑے رہو۔ یہ کیا بات ہوئی جیتو تم عمران کے ٹکٹ پر ، تمہیں جہاں اقتدار نظر آئے ادھر آ جاؤ۔

کیپٹن(ر)صفدر کامزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بہت مضبوط تھا ۔ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کر دیا جس دن اپنا ووٹ باجوہ کو ایکسٹینشن کیلئے دیا، ووٹ کو عزت دو کا نظریہ اب نہیں چلے گا ہم نے اسے دفنا دیاہے ،مائنس پرویز رشید جس نے بھی ایکسٹینشن کیلئے ووٹ دیا  وہ مجرم ہے ۔یہ کوئی بات ہے آپ لیڈر کے سامنے کھڑے نہ ہوں، سارے لالچی ہو ں کہ ٹکٹ مل جائے ، چاپلوسیاں کر لیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر کاکہنا تھا کہ میاں صاحب کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کہ کوئی شخص ہے جس نے نوازشریف کو ورغلایا ، نوازشریف کو بتانا چاہیے کہ کس نے یہ غلط فیصلہ کروایا۔ نوازشریف سے جھوٹ بولا گیا  فراڈ کیا گیا ۔حالانکہ نوازشریف نے للکارا تھا۔ اگر حکومت نہ لیتے تو ملک سری لنکا بن جاتا۔

کیپٹن(ر)صفدر  کاکہنا تھا کہ صوبائی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں ، ملک کے حالات ایسے نہیں  اربوں روپے الیکشن پر لگیں گے ، میں کہتاہوں کہ الیکشن اکٹھے سال 2025 میں کرائیں  ۔

 

 

مزیدخبریں