ایک نیوز :آئندہ انتخابات سے قبل اتحادی حکومت کا ووٹ پکے کرنے کا ایک اور منصویہ ،حکومت نے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں وزارتوں اور محکموں کو گریڈ ایک سے پندرہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات فوری بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزارتوں، ذیلی محکموں، خودمختار اداروں اور کمپنیوں کی خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ خالی آسامیوں کے معاملہ پر ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پی ایم آفس فوکل پرسن مقرر کردیئے ۔