ایک نیوز: پارٹی قیادت کے خلاف کیپٹن(ر)صفدر کے تہلکہ خیز انٹرویو نے سیاسی ہلچل مچادی ہے۔ جس پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی خاموش نہ رہ سکیں اور ایکشن لینے پر مجبور ہوگئیں، انہوں نے اپنے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی سرزنش کرتے ہوئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے حالیہ انٹرویو کے معاملے پر پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سرزنش کرتے ہوئے اُنہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ہدایت کی کہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما آئندہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہ دے۔ ہر پارٹی رہنما کوئی بھی بیان دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو لازمی مد نظر رکھے۔
مریم نواز نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر چلے گا، اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کپیٹن (ر) صفدر کو اس پہلے بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بطور چیف آرگنائزز پارٹی پالیسی کا باقاعدہ ہدایت نامہ بھی جلد جاری کریں گی۔