بھاگو دوڑو، فلائی دبئی نے ٹکٹیں سستی کردیں

fly dubai chdeap tickets
کیپشن: fly dubai chdeap tickets
سورس: google

  ایک نیوز : فلائی دبئی نے اپنے انٹرنیشنل روٹس میں شامل کئی ممالک کے لیے رعایتی ٹکٹوں کی پیشکش کر دی اور ابتدا 1145 درہم سے ہو گی۔ 

الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل روٹس پر نئی پروازوں کے افتتاح کے تناظرمیں رعایتی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیشگی بکنگ کرانے کی صورت میں رعایتی ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ 14 فروری تک بکنگ کرائی جا سکتی ہے اور سفر کی سہولت  30 مئی 2023 تک مہیا ہو گی۔ 
فلائی دبئی نے توجہ دلائی ہے کہ آرمینیا کے یریوان شہر کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 1145 درھم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 3747 درھم سے شروع ہو گا۔
جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 1250  اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 6997 درھم سے شروع ہو گا۔ علاوہ ازیں بوسنیا کے سرائیوو شہر کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 2330 درھم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 10 ہزار درھم سے شروع ہو گا۔ 
فلائی دبئی نے تھائی لینڈ، سربیا، آسٹریا اور اٹلی کے شہروں کے لیے بھی رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے۔