ایک نیوز : واپڈا نے وویمن نیشنل والی بال چمپیئن شپ جیت لی۔
رپورٹ کے مطابق دفاعی چمپیئن واپڈا نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان آرمی کو شکست دیکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ واپڈا نے فائنل میں پاکستان آرمی کو ایک کے مقابلہ میں تین سیٹ سے ہرایا ہے۔پانچ روزہ وویمن نیشنل والی بال چمپیئن شپ کا انعقاد پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام کیا گیا۔وویمن نیشنل والی بال چمپیئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز شز ہ فاطمہ خواجہ اختتامی تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔مہمانِ خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافی اور میڈل تقسیم کئے۔