کھابوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، لاہور میں فوڈ میلہ سج گیا

کھابوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، لاہور میں فوڈ میلہ سج گیا

ایک نیوز: پنجاب کے دل لاہور میں سجا کھانوں کا میلہ، دیسی اور ولائتی کھانوں کو ایک ہی چھت اکٹھا کر دیا گیا

رپورٹ کے مطابق تکہ بوٹی، فرائی فش، چائنیز، ترکش،آئس کریم، کافی اور چائے بھی ملے گی۔ لاہورئیے چٹے پٹے کھانوں پر ہاتھ صاف کرنے کے لئے ایکسپو سنٹر پہنچ گئے ہیں۔  ایکسپو سنٹر لاہورمیں  فوڈ سٹالز، میوزیکل کنسرٹس، فوڈ کانفرنس، ادبی مشاعرہ، انڈسڑیز بوتھ اور کلچرل پررفارمنسز اور بہت کچھ ایک ساتھ دیکھنے کو ملے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہناہے کہ فوڈ ایکسپو کا مقصد عوام کو فوڈ ہائجین، کوالٹی اور فوڈ سٹینڈرڈز کی آگاہی دینا ہے۔ فوڈ انڈسٹری، انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹس اور سٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے اکھٹا کیا گیاہے۔ میوزیکل نائٹ میں مشہور و معروف گلوکار علی ظفر، فرحان سعید، آئمہ بیگ، ندیم عباس، شائیہ گل، نتاشا بیگ، سہارا یوکے، سوچ بینڈ اور ینگ اسٹننرز بھی پرفام کریں گے۔اردو ادب کا ذوق رکھنے والوں کیلئے محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انور مسعود، افتخار عارف، احمد اخلاق، سلمان گیلانی اور دیگر معروف شعرہ محفل مشاعرہ کی رونق سجائیں گے۔خوراک سے متعلق دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرینڈزکے حوالے سے فوڈ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ فوڈ کانفرنس میں دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، سائنسدان، فوڈ ٹیکنالوجسٹ شرکت کریں گے۔خواتین کو لذیذ کھانوں اور ہائجین کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی