شیخ رشید نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

Feb 10, 2023 | 14:12 PM

ایک نیوز: شیخ رشید نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگانے کے مقدمہ میں گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس پر پیر کو سماعت کا امکان ہے۔

شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی ہے۔ اس سے قبل سیشن کورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

ضمانت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ آصف زردای کے خلاف بیان پر مقدمہ درج کیا گیا جو متاثرہ فریق کی جانب سے کمپلینٹ پر نہیں بلکہ کسی اور شخص کی شکایت پر درج کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں۔ ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

مزیدخبریں