ایک نیوز: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تقرر و تبادلے کرتے ہوئے سید کرار حسین کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا ہے۔عبادت نثار کو اے آئی جی پروکیورمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فیصل گلزار کو ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ منتظر مہدی کو ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ اورشاکر حسین داوڑ کو ایس ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اعجاز رشید کو ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اسد سرفراز خان کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ عاطف حیات کو ایس پی سروے سپیشل برانچ لاہور اورکاشف اسلم کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سید ندیم عباس کو ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔ فضل حمید کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن تعینات کیا گیاہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کو ایس ایس پی پی ٹی ایس راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او اور توصیف حیدر کو ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔وسیم ڈار کو ایس پی سیکورٹی ایس پی یو لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ احمد نواز شاہ کو بٹالین کمانڈر پی سی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
تقرر و تبادلے کرتے ہوئے سید عمران کرامت بخاری کو ایس پی پٹرولنگ پولیس لاہور اور عبدالوہاب کو ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی لاہور تعینات کر دیا گیا ہےمحمد اکمل کو بھی ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔