ایک نیوز: سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن طلال نے اعلان کیا ہے کہ وہ کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی سعودی فٹ بال ٹیم الہلال کے ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ ریال یعنی 266,500ڈالر بونس دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال نے منگل کے روز جنوبی امریکی چیمپئن فلیمینگو کے خلاف دو کے مقابلے میں تین سے فتح حاصل کی تھی۔کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین شہزادہ الولیدسعودی کلب کے پرستار ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اگرالہلال فائنل جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ اتنی ہی مزید رقم کھلاڑیوں کو تحفے میں دیں گے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے پہلے نومبر میں سعودی عرب قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف فتح حاصل کی تھی ۔ ملک میں اس کامیابی کو ایک بڑی جیت کے طور پر منایا گیا تھا۔
وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ جیت سعودی عرب کے کھیلوں میں حال ہی میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی تصدیق کرتی ہے۔
الہلال کلب کو یہ جیت دوسرے ہاف میں سالم الدوساری کی دو پنالٹیز اور لوسیانو ویٹٹو کی ایک اسٹرائیک کی بدولت حاصل ہوئی۔ الہلال فائنل میں ریال میڈرد سے ٹکرائے گی
سعودی کلب کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے پر کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان
Feb 10, 2023 | 13:25 PM