مانگا منڈی: فش فارم سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد

مانگا منڈی: فش فارم سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد

ایک نیوز: مانگا منڈی گاؤں میں فش فارم سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔  

رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی میں لاش پیر محبوب شاہد دربار کے فش فارم سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد  ہوئی ہے،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔پولیس کے مطابق ڈیڈ  باڈی سے کوئی ایسی چیز برامد نہیں ہوئی جس سے شناخت اور وجہ سامنے آ سکے ۔

واضح رہے کہ کراچی  میں نمائش جناح گراونڈ کے اندر سے ایک نامعلوم شخص کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔   نامعلوم شخص کی عمر25سال تھی اور اسے تشدد کرکےقتل کیاگیا تھا جس کے بعد اسے بوری میں بند کرکے جناح باغ پھینک دیا گیا تھا۔ نا معلوم شخص کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 کراچی میں سچل کے علاقے جناح ایونیو نزد عظیم اآباد سوسائٹی کے قریب سے بھی بوری بند نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی. جس میں ملزمان نے 40 سالہ شخص کو مذکورہ مقام پر لاکر منہ پر ٹیپ چپکا کر سر پر گولی مارکر قتل کیا تھا۔ مقتول کے سر پر دو گولیاں ماری گئیں تھی۔