لاہور:مانگابائی پاس کے قریب بس اُلٹ گئی، 14افراد زخمی

لاہور:مانگابائی پاس کے قریب بس اُلٹ گئی، 14افراد زخمی

ایک نیوز:لاہور میں مانگابائی پاس کے قریب بس اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 14مسافر شدیدزخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے  مطابق مانگابائی کے مقام پر بس کو حادثہ پیش آیا۔حادثے میں 14افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو مانگا اور جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ بس کو سڑک سے ہٹانے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔