خیرپور : آوارہ کتوں نے 3 ماہ کی بچی کو نوچ ڈالا

خیرپور : آوارہ کتوں نے 3 ماہ کی بچی کو نوچ ڈالا

ایک نیوز: سندھ کے شہر خیرپور میں آوارہ کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کردیا، جس سے  تین ماہ کی بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

رپورٹ کے مطابق خیرپورکی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے کمال دیرو میں کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کیا۔ 8 سالہ نور جہاں اپنی تین ماہ کی بہن کو گود لے کر راستے سے جارہی تھی کہ کتوں نے ان پر حملہ کردیا۔ نور جہاں نے خود کے ساتھ ساتھ تین ماہ کی بہن کو بھی بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی اور کتوں نے کمسن معصوم بچی کو کاٹ کھایا۔بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں آوارہ کتوں نے ایک ماہ کے دوران 400 سے زائد شہریوں کو کاٹ لیا تھا۔

راولپنڈی میں سڑکوں پر مٹر گشت کرتے آوارہ کتے شہریوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے شہر کی شاید ہی کوئی گلی یا سڑک ایسی ہو جہاں یہ خطرناک کتے موجود نا ہوں گے۔ بچے اور بڑے سب ہی ان کے نشانے پر ہیں۔

آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری بچوں کو اسکول بھیجتے ہوئے بھی خوف محسوس کرنے کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھارہی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے اگر کتے کے کاٹے کا فوری علاج نا کیا جائے تو جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔