ایک نیوز: صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن میں مین بلیوارڈ روڈ پر شگاف پڑ گیا، 25فٹ سے زائد شگاف پڑنے سے گاڑی اندر جاگری، گاڑی میں سوار 3افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں شوکت خانم ہسپتال سے چند گز کے فاصلے پر زیر زمین سیوریج پائپ لائن بیٹھ جانے سے شگاف پڑگیا، شگاف پڑ جانے سے ایک گاڑی دھنس گئی جس میں تین افراد سوار تھے، ریسکیو نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد زمین میں دھنس جانے والی گاڑی سے تین افراد کو ریسکیو کیا جبکہ گاڑی نکالنے کے لیے ہیوی مشینری منگوائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ کئی سال پرانی پائپ لائن ہے ، شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں نکال لیا گیا ہے۔
مینجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) واسا کا کہنا ہے کہ اس سال ترقیاتی سکیم میں مین جوہر ٹاؤن روڈ کو شامل کیا گیا ہے، سڑک کی تعمیر میں تین دن سے زائد لگ سکتے ہیں۔