کراچی:جناح اسپتال میں زچگی کیلئے آئی خاتون مبینہ طور پر لاپتہ

Feb 10, 2023 | 08:46 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کے جناح اسپتال میں زچگی کے لیے لائی گئی خاتون مبینہ طور پرلاپتہ ہوگئی۔پولیس نے خاتون کےاہل خانہ کی گمشدگی کی شکایت پر تفتیش شروع  کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 24 سالہ خاتون کو صبح 11 بجے زچگی کیلئے اسپتال لایا گیا تھا،دوپہر 1بجے خاتون کھانا کھانے کے لیے اسپتال سے باہر گئی، کھانا کھانے کے بعد وہ دوبارہ اسپتال چلی گئی تھی۔

کراچی صدر پولیس نے جناح ہسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے مقدمہ زیر دفعہ 496 / اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار اور مغویہ کی تلاش جاری ہے ۔مغویہ کی ڈھائی سال قبل وسیم نامی شخص سے شادی ہوئی تھی ۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے کیمروں میں خاتون کے اسپتال کے اندر جانے کی ویڈیو ہے لیکن واپسی باہر جانے کی کوئی ویڈیو نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں خاتون کے نام سے کوئی انٹری نہیں،ا ہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر نے خاتون کو تین چار گھنٹے بعد آنے کا کہا تھا، تاہم  4گھنٹے بعد خاتون کی نند اسے لیبر روم میں لے کر آئی، جس کے بعد خاتون نے اپنی نند کو اس کے شوہر سے موبائل فون لانے کا کہا، نند جیسے ہی موبائل فون دینے لیبر روم گئی تو خاتون وہاں نہیں تھی۔ 

خاتون کے شوہر وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 4گھنٹے پہلے کی سی سی ٹی ویڈیو دکھائی گئی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں بیوی باہر جاتے نظر نہیں آئی۔

وسیم نے کہا کہ صبح اسپتال میں جو ڈاکٹر ملی تھی اب انتظامیہ کہتی ہے کہ وہ ڈاکٹر چھٹیوں پر ہے۔پولیس نے خاتون کےاہل خانہ کی گمشدگی کی شکایت پر تفتیش شروع  کردی ہے۔

مزیدخبریں