ایک نیوز : بہاولپورمیں 18ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی ، چولستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد آج کوالیفائنگ راونڈ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 125 ریسرز گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے کل بڑے ٹریک پر مقابلہ ہوگا۔ ریسرز اپنی گاڑیوں کے ہمرارجسٹریشن کیمپ پہنچ گئے جہاں پر 125 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ ریسر گاڑیوں کی ٹیکنیکل اگزامینیشن کی گئی اور ڈرائیورز کا میڈیکل جیک اپ اور کانفرنس بھی ہوئی ریس میں خواتین کیٹاگری میں 6 خواتین ریسرز بھی حصہ لے رہی ہیں ۔ چولستان میں پریپیئرڈ اور سٹاک کیٹا گریز گاڑیوں کا کوالیفائی راونڈ میں پہلی پوزیشن زین محمود نے1.7 منٹ ساتھ سیکنڈ میں طے کی دوسرے نمبر پر صاحبزادہ سلطان 1.9منٹ نو سیکنڈ میں طے کیا اور کلچرل نائٹ بھی منائی جائے گی کل 10 فروری کودلوش ڈاہر سےپری پیئیرڈ گاڑیوں کے پہلے راونڈ کی ریس کا آغاز ہوگا ۔
18ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں مکمل
Feb 10, 2023 | 00:25 AM