شاہین  آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنیوالے  تیسرے کھلاڑی بن گئے 

شاہین  آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنیوالے  تیسرے کھلاڑی بن گئے 
کیپشن: Shaheen Afridi became the third player to complete 100 wickets

ایک نیوز:  (چودھری اشرف )پہلا ٹی 20 بمقابلہ پاکستان اور جنوبی افریقا، شاہین  شاہ  آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ  آفریدی  نے  ٹی 20کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل  کرلی ، انہوں   نے یہ اعزاز جنوبی افریقا  کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا ،جس کے بعد شاہین  آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ،جبکہ  حارث رؤف 110 وکٹوں کے ساتھ پہلے   اور شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔