بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان،نیپرا

Dec 10, 2024 | 21:59 PM

ایک نیوز:نیپرا نے  بجلی کی ترسیل و تقسیمِ کار کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹس اور آپریشنل پاورپلانٹس کے حوالے سے کارکردگی جائزہ رپورٹ 2023-24 جاری کر دی ۔  

نیپرا رپورٹ   کے مطابق  بجلی کی شدید طلب کے موسم میں بھی سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جا سکے، 2023-24 میں بجلی کمپنیاں نقصانات کے اہداف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہیں، بجلی کمپنیوں کے نقصانات سے ایک سال میں 281 ارب روپے کا نقصان ہوا،مالی سال 2023-24 میں تمام ڈسکوز 100 فیصد ریکوری میں ناکام رہیں ۔  

وصولیوں کی شرح کم رہنے سے ایک سال میں خزانےکو 380 ارب روپےکا نقصان ہوا،ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف 34 لاکھ سے زائد شکایات درج کرائی گئیں، سال 2023-24 میں ترسیلی نقائص کےباعث صارفین سستی بجلی سے محروم رہے ۔ 

مزیدخبریں