ایک نیوز: ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ،قومی ٹیم 12 دسمبر کو ملائشیا کے شہر کوالالمپور روانہ ہو گی ، پاکستانی ٹیم پہلا میچ 15 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے پریکٹس میچز کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ویمنز انڈر 19 اور بوائز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کی اوول گراؤنڈ پر پریکٹس میچ کھیلا گیا ،ویمنز انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے ،ویمنز انڈر 19 کی بیٹر راویل فرحان نے 51 بالز پر36 رنز بنائے جس میں 6 چوکے بھی شامل تھے ،کومل خان نے 28 بالز پر 30 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے ،اریشہ انصاری نے 17 بالز پر 20 رنز بنائے جس میں 2 چوکے شامل تھے ۔
بوائز کی ٹیم میں سید شایان،شازین خان اور شامیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،ٹیم بوائز نے 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناکر میچ جیت لیا،ٹیم بوائز کے بیٹر بابر اعظم نے 37 بالز پر 47 رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ،شکیل نے 27 بالز پر 23 رنز بنائے جس میں 2 چوکے شامل تھے ۔
ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ خان نے 29 رنز دے کر 2 آؤٹ کیےاور علیشا مختیار نے 7 رنز دے کر 1 آؤٹ کیا۔