ایک نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں 15خوارج جہنم واصل ہوئے، جبکہ ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے،مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولا بارود بھی برامد ہوا ۔
آئی ایس پی آر کےمطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عارف الرحمان شہید ہوگیا، 32 سالہ سپاہی عارف الرحمن کا تعلق مانسہرہ سے تھا ،سپاہی عارف الرحمن نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔
آئی ایس پی آر کے کہنا ہے کہ سمبازہ کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔