ثابت ہوا طاقتور کا احتساب ایسے ہورہاہے جیسے عام آدمی کا ہوتا ہے،فیصل واوڈا 

Dec 10, 2024 | 17:35 PM

ایک نیوز: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے  ثابت ہوا طاقتور کا احتساب ایسے ہورہاہے جیسے عام آدمی کا ہوتا ہے ۔  

 تفصیلات کے مطابق  فیصل واوڈ انے  اپنے بیان میں کہا ایسے فیصلوں سے پاکستان مستحکم ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے لئے آزمائش میں اضافہ ہوگا، فیض حمید نے ثبوت، گواہی دیدی، اب بانی پی ٹی آئی کو کیسے چھوڑا جاسکتا ہے، 14دسمبر کو پی ٹی آئی کا سول نافرمانی کا پلان تھا، انکےغبارے سے ہوانکل گئی،   فیض حمید کو چارج شیٹ کیاگیا ہے توبانی کیسے بچ جائیں گے؟۔  

انہوں نے کہا  9مئی سوچی سمجھی سازش تھی،زبردست قسم کا احتساب ہوا ہے، یہ سمجھتے تھے فیض حمید ہمیں بچالےگا، عبرتناک انجام دیکھ کر سب کو پیغام ملےگا، علی امین گنڈاپور مولاجٹ کی سیاست کررہاہے ، علی امین گنڈا پور کا ایسا حشر ہوگا کہ دنیا کان پکڑےگی۔  

مزیدخبریں