کاروبار کا اختتام، ہنڈرڈ انڈیکس  میں 1073پوائنٹس کی کمی  

Dec 10, 2024 | 17:15 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے  اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی سے  ایک  لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ جاری رہا،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندی پر پہنچا ،ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 759 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

دن بھر مجموعی طور پر 468 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،105 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 329 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،  بازار  میں 1 ارب 54 کروڑ 75 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 68 ارب 76 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 111،759 جبکہ کم ترین سطح 107، 711 پوائنٹس رہی ۔  

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار  کے  اختتام   پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ،  جس کے بعد  ڈالر 277روپے 98پیسے سے بڑ ھ کر 278روپے 5پیسے پر بند ہوا۔  

مزیدخبریں