لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈفیض حمید کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیاگیا:آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈفیض حمید کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیاگیا:آئی ایس پی آر
کیپشن: Lt Gen Retd Faiz Hameed formally charge sheeted: ISPRLt Gen Retd Faiz Hameed formally charge sheeted: ISPR

 ایک نیوز:آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈفیض حمید کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا۔
 آئی ایس پی آرکے مطابق 12اگست کوفیض حمیدکیخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی، فیض حمید پرلگائے گئے چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے،پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی۔
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے، ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہُوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا بھی شامل ہیں ۔ 
 فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے، ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔
ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایماء اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے، فیلڈجنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر)کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔