وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ 
کیپشن: Special lunch in honor of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz

 ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں بیجنگ میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا۔
  کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ حکام نے وفد کاپرتپاک خیر مقدم کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی نائب منسٹر سن ہائی ین اور دیگرحکام سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا،جامع شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں صوبوں اور شہروں کی تجویز پیش کر دی۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نوازنےپنجاب میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی،موسیماتی تبدیلی، ویسٹ مینجمنٹ، ایگریکلچر اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
  مریم نواز نے کہا کہ چین کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کیلئے پختہ عزم رکھتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار فراموش نہیں کرسکتے۔