ایک نیوز: پی ٹی اے نےغیر قانونی موبائل بوسٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) زونل آفس کراچی نے فیڈرل انویٹیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کراچی کے ساتھ مل کر ایک غیر قانونی موبائل بوسٹرز اور ایمپلیفائرز کی فروخت میں ملوث ریٹیلر پر کامیاب چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران 25 موبائل بوسٹر سیٹس اور ایک لیپ ٹاپ موقع پر قبضے میں لے لیا گیا ، ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، غیر قانونی ایمپلیفائرز پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ سپیکٹرم میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔
جس سے موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز) کی سروس کے معیار پر منفی اثر پڑتا ہے، لہٰذا صارفین کو صرف پی ٹی اے کی ٹائپ اپرووڈ سامان استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔