وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ،کئی منصوبوں کی منظوری

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ،کئی منصوبوں کی منظوری
کیپشن: Federal Cabinet meeting chaired by the Prime Minister, approval of many projects

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے8مزید آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی،جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز پاور پلانٹ سےٹیرف کے ازسر نو جائزے کی منظوری دی گئی، انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ ٹیرف ریویو کی بھی منظوری،دی گئی۔
 ذرائع کابینہ کا آئی پی پیز پر تشکیل خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ، فیصلے سے قومی خزانے کو200ارب روپے کی بچت ہو گی، کابینہ میں ونٹیج کاروں کی ایک بار کیلئے امپورٹ کی اجازت ایجنڈے کا حصہ تھی۔
نوجوانوں کے لیے قومی روزگار پالیسی 2024 کی منظوری ،خواتین فنڈ کے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری ایجنڈے کا حصہ، صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے لیے کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کا امکان ہے۔
مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر بحث ہوئی، ر ا و لپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود کے تعین کی منظوری ہوگی ،قومی رجسٹریشن اور بایومیٹرک پالیسی کابینہ میں پیش کی جائے گی ،قومی قیمت فکسنگ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل ایجنڈے کا حصہ، لوک ورثہ بورڈ آف گورنرز میں ممبر کی تقرری کا امکان ہے۔
بیگاس پر چلنے والے آٹھ پاور پلانٹس کے ٹیرف کی منظوری اور پی پی اے میں ترامیم کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ،اسلام آباد میں نکاح نامے میں ختم نبوت حلف نامے کے اضافہ کی منظوری کا امکان ،بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت اتھارٹی کے چیئرمین اور اراکین کی تقرری بھی زیر بحث آئے گی ۔