پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
کیپشن: The possibility of an increase in the prices of petroleum products

ایک نیوز:ملک میں16دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،دس روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں63سینٹ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی 68 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے ،برطانوی برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ اضافہ، 71.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 15 دسمبر کو کیا جائے گا اوگرا 15 دسمبر کو پٹرولیم قیمتوں میں تعین کی سمری وفاقی حکومت کو بھیجے گا۔