ایک نیوز:مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کےدرمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا ،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کی ،اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔
پیپلز پارٹی نے وفاقی اور صوبائی معاملات پر حکومتی وفد سے تفصیلی مثبت تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی کے وفد نے اپنے معاملات حکومتی وفد کے سامنے رکھے، حکومتی اتحاد نے جلد ان معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔