پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور کر لی

پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور کر لی
کیپشن: Peshawar High Court has approved Asad Qaiser's bail

ایک نیوز: پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی ، اسد قیصر کی راہداری ضمانت کی درخواست منظورکر لی گئی۔
اسد قیصر اور ایڈووکیٹ جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے، اسد قیصر کے خلاف 3مختلف مقدمات درج ہے ،عدالت نے 3 ہفتوں تک راہداری ضمانت دے دی ہے۔