ایک نیوز: اسرائیل کا دمشق میں کیمیائی ہتھیاروں اور میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی افواج نے شام کے400مربع کلومیٹر کے بفرزون کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سرحد کو تبدیل نہیں کررہے ،شام میں کارروائی عارضی ہے، اسرائیل کے ایران کے حمایت یافتہ شام کے باغی گروپوں سے رابطے ہیں،یقینی بنارہے ہیں کہ ایران کے حمایت یافتہ دھڑے کسی علاقے پر حکومت کا دعویٰ نہ کرے۔
دوسری جانب ایران نے شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مزمت کی ہے، ایران نے اقوام متحدہ سے شام میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے،ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اسرائیلی حملوں کوروکے ، اسرائیل شام کا انفراسٹرکچر تباہ کررہا ہے ،گولان ہائٹس اور ملحقہ بارڈر کے ساتھ شامی علاقے کو بفرزون کے نام پر ہتھیایا جاریا ہے۔
اسرائیل کا دمشق میں کیمیائی ہتھیاروں اور میزائلوں کو تباہ کرنیکا دعویٰ
Dec 10, 2024 | 10:50 AM