پاکستان سٹاک ایکسچینج میں819پوائنٹس کا اضافہ

Dec 10, 2024 | 10:07 AM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکاروباری ہفتے کے دوسرے روز نمایاں تیزی دیکھی گئی۔
ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندی پر ٹریڈ ہو رہا ہے ،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 819 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، مارکیٹ 1لاکھ 10 ہزار 789 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔    

گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر اتار چڑھائو کا رجحان دیکھا گیا ، ہنڈریڈ انڈیکس نے1 لاکھ 10 ہزار 358 پوائنٹس کا نیا ریکارڈ قائم کیا  تھا۔
اختتامی مراحل میں 100 انڈیکس 916 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا،ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

مزیدخبریں