شام میں1974کے امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں:ترجمان وائٹ ہاؤس

Dec 10, 2024 | 09:48 AM

 ایک نیوز: ترجمان وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ شام میں اقتدارکی پرامن منتقلی چاہتے ہیں ، ہم شام میں1974 کے امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔
  ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن معاہدے کااحترام کریں، ہما ر ی توجہ شمال مشرقی شام پر ہے،شام کامستقبل امریکا کے لیے اہم ہے، ہم چاہتے ہیں شامی عوام کی امیدیں اورخواہشات پوری ہوں،حالیہ دنوں میں شامی گروپوں کے ساتھ بات چیت کی ۔
امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ داعش کوشام کی صورتحال کافائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، شام سے کوئی بھی خطرہ آیاتواسرائیل اورعراق کی حمایت کریں گے،شام کے عوام کواپنےمستقبل کاتعین کرنے کاموقع ملنا چاہیے،شامی باغیو ں کے حکومت سازی کےمتعلق بیانات کاخیر مقدم کرتے ہیں،خدشہ ہے داعش دوبارہ شام پرحملہ آورہونے کی کوشش کرسکتی ہے۔    

مزیدخبریں