چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کل ہونے کا امکان 

Dec 10, 2024 | 09:24 AM

 ایک نیوز: چیمپینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کل ہونے کا امکان ہے۔
 ذرائع کے مطابق آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کے اعتراضات کے بعد آئی سی سی نے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کا آغاز19فروری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی سے ہوگا، بھارت کے لیگ میچز سمیت ایک سیمی فائنل اور فائنل میچ دبئی میں بھی شیڈول ہے۔ 
پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کے نیوٹرل مینیو کو منظور کرنے کے لیے آئی سی سی کو اپنی شرائط دے رکھی ہیں ۔    

مزیدخبریں