ایک نیوز: اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور جوبائیڈن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
شاہ عبداللہ اور بائیڈن نے فلسطین سمیت اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا،شاہ عبداللہ نے شام کی سلامتی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔
شاہ عبداللہ نے ملک کو مستحکم کرنے کے لیے فوری بین الاقوامی کارروائی پر زور دیا ،غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
شاہ عبداللہ نےمغربی کنارے میں فلسطینیوں انتہاپسندآباد کاروں کے حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور جوبائیڈن میں ٹیلیفونک رابطہ
Dec 10, 2024 | 08:44 AM