ویب ڈیسک:ملک کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ اسکردو میں پارہ منفی 8،استور اور کالام میں منفی چار، گلگت میں منفی تین ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک ہے، کوئٹہ میں صبح درجہ حرارت منفی 2 اور قلات میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ وسطی اضلاع میں موسم خشک ہے۔
درجہ حرارت میں کمی کے بعد پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔
اُدھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دلی کے بعد لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے، فضائی آلودگی کا معیار انتہائی مضرِ صحت ہے۔
بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ، اسکردو میں پارہ منفی 8 ڈگری تک گرگیا
Dec 10, 2023 | 23:18 PM