ویب ڈیسک:اداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’وکھری‘ سابق شوہر کے نام کرنا چاہیں گی
اداکارہ کا کہنا تھا سابق شوہر نے زندگی کے بہت سبق سکھائے اور انہیں مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔
فریال محمود نے مارچ 2022 میں اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے خاموشی سے شادی کرلی تھی۔
اداکارہ جلد ہی ’وکھری‘ نامی بولڈ فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جسے پاکستان بھر میں آئندہ ماہ جنوری میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
فریال محمود نے انسٹاگرام پر ’وکھری‘ فلم کے اپنے کردار کی تصویر اور فلم ہدایت کارہ ارم پروین بلال کی جانب سے شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن سے بات کرنے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وہ اپنی ریلیز ہونے والی فلم سابق شوہر کے نام کرنا چاہیں گی۔