ویب ڈیسک:محکمہ کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کی نوادرات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق 3500 قبل ازمسیح کے نوادرات کو بلوچستان سے افغانستان سمگل کیا جارہاتھا منزل پر پہنچنے سے قبل ہی اسلام آباد کسٹمز نے دیگر سامان کے ہمراہ نوادرات پکڑ لئے ،
محکمہ آرکیالوجی کے مطابق نوادرات 2600 سے 3500قبل ازمسیح کے ہیں جن کی قیمت کا اندازہ لگانانا ممکن ہے ،نوادرات میں مٹی کے برتن اور تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار شامل ہیں ۔محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں انتہائی قیمتی قرار دیا ہے۔نوادرات ایرانی املی ،جوتوں اور ویلوٹ کے کپٹروں کے ساتھ سمگل کئے جا رہے تھے،سامان بسوں کے ذریعے موٹروے ایم 14 سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا،نوادرات کی سمگلنگ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔