ویب ڈیسک : والد کو نوازشریف نے نہیں،پارٹی رہنما نے رشوت دی تھی۔سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وضاحت کردی ۔
عالمی اردو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے الد احمد بشیر کے بارے میں ماضی کا ایک واقعہ شیئر کیا تھا۔اداکارہ نے نواز شریف اور ان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ’والد جب اپنے کمرے میں ہوتے تو کئی مہمان اور صحافی ان سے ملاقات کے لیے آتے تھے، ایک مرتبہ کمرے سے والد کی غصے سے لوگوں کو ڈانٹنے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں تو ہم ڈر گئے تھے۔‘
بشریٰ انصاری نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے والد سے غصہ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ ایک شخص انہیں رشوت دے رہا تھا
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’میں ان کا نام نہیں لے سکتی وہ (نواز شریف) ابھی ابھی ملک میں واپس آئے ہیں، بُری بات ہے، ان کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔‘
اداکارہ بشریٰ انصاری نے ویڈیو بیان میں وضاحت دی اور کہا کہبیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتیں انہیں تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’ میں نے یہ نہیں کہا کہ نواز شریف نے رشوت دینے والے شخص کو بھیجا تھا یا انہوں نے خود لفافہ بھجوایا تھا۔ میں نہیں چاہتی کہ میرا نام کسی سیاسی جماعت کے خلاف منسلک ہو۔’