بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی

Dec 10, 2023 | 17:11 PM

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ بورڈ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت18ہزار760کروڑ بھارتی روپے ہے 
میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثاثوں کی مالیت کرکٹ آسٹریلیا سے 28 گنا زیادہ ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ 658 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ دوسرا امیر ترین بورڈ ہے۔
آئی پی ایل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دنیا کا سب سے امیر ترین بورڈ بننے میں اہم مدد فراہم کی ہے جبکہ آسٹریلیا بگ بیش لیگ جسے دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اس بورڈ کے محض (78 ملین ڈالر) کے اثاثے ہیں۔
انگلیںڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ 59 ملین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل پوزیشن پر موجود ہے۔
بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے ہندوستانی معیشت کو سرکاری اعداد وشمار کے تحت 22 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں