ویب ڈیسک: پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی حدود میں موجود تمام نجی سکول اور کالجز 25 سے 29 دسمبر تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے جنوری کے پہلے ہفتے سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم پنجاب اور سندھ بھی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرچکا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری تعلیمی ادارے 18 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے جبکہ سندھ حکومت نے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے۔