ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

Dec 10, 2023 | 15:18 PM

ویب ڈیسک: لیگ اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے کے قریب شدید درد کی شکایت کی تھی اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔ 

میڈیکل ٹیم نے ان کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد اسی روز ان کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تھا۔

ابرار احمد ابھی تک ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے ہیں لیکن ان کی کنڈیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ان کی دستیابی کے بارے میں مزید تعین کیا جائے گا۔

دریں اثنا چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر آف اسپنر ساجد خان کے نام کی منظوری دی ہے جو سفری دستاویز مکمل ہونے کے بعد پرتھ روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں