ایک نیوز: کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آگ کاہنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لگی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے باعث ڈرائیور نے ٹرین روک کر باقی بوگیوں کو پاور وین سے الگ کردیا۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ تاہم لاہور ریلوے اسٹیشن سے ریلیف ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔